پنجاب یونیورسٹی نے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

جمعہ 1 جون 2018 21:29

لاہور۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) پنجاب یونیورسٹی نے ثمرین عباس دختر عباس علی کوریاضی کے مضمون میں ان کے’’عددی عکس نگاری بذریعہ سافٹ کمپوٹینگ تکنکیس اور سپلائی نمائندگان‘‘کے موضوع پر،محمد خرم شہزاد ولد محمد شریف کوفارمیسی (فارما سیوٹکس )کے مضمون میں ان کے’’ریزنڈرونیٹ سوڈیم کے کثیر التعداد نفوس پر مشتمل نظام کی تشکیل اور تجزیہ‘‘کے موضوع پر،عبدالعزیز ولد رشید احمد کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’’علم مشکل الحدیث ، فہم حدیث میں اس کی اہمیت (مشکل الآ ثارلطحاوی کااختصاصی مطالعہ) ‘‘کے موضوع پر،دوریم منیر دختر منیر احمد چوہدری کوکیمیکل انجینئرنگ کے مضمون میں ان کے’’استعمال شدہ پلاسٹک کا عمل انگیز ہائیڈورجن تکسیری تعامل مائع ایندھن تک‘‘کے موضوع پراورمحمد سرفراز اکرم ولد محمد اکرم کوکیمیکل انجینئرنگ کے مضمون میں ان کے’’متحرک توانائی پلانٹ کیلئے میتھائل سائیکلو ہیگذین سے ہائیڈروجن کے اخراج کے تعامل کا حرکتی مطالعہ اور ری ایکٹر کی مصنوعی نقل ‘‘کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :