الیکشن کمیشن آ ف پاکستان کی جانب سے عام انتخابات کے حوالے سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے و دیگر مراحل کے حوالے سے الیکشن پروگرام جاری کر دیا

جمعہ 1 جون 2018 21:29

الیکشن کمیشن آ ف پاکستان کی جانب سے عام انتخابات کے حوالے سے کاغذات ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) الیکشن کمیشن آ ف پاکستان کی جانب سے عام انتخابات کے حوالے سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے و دیگر مراحل کے حوالے سے الیکشن پروگرام جاری کر دیا گیا اس ضمن میں ایسے تمام امیدواران جو خواتین یا غیر مسلموں کی مخصوص نشستوں سے انتخا ب لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے کاغذات نامزدگی 2 سے 6جون 2018ء تک متعلقہ ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کروائیں۔

مزید برآں تمام سیاسی جماعتوں کویاد دہانی کرائی جاتی ہے کہ وہ خواتین وغیر مسلم کی نشستوں کیلئے ترجیحی فہرستیں 6جون 2018ئ تک الیکشن ایکٹ کی شق 104کے تحت متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کروائیں جس کی تفصیل درج ذیل ہے۔۱۔ قومی اسمبلی کی خواتین کی33 مخصوص نشستیں برائے صوبہ پنجاب وصوبائی اسمبلی پنجاب کیلئے مختص66خواتین او ر 8غیر مسلموں کی نشستوں کیلئے ترجیحی فہرستیں الگ الگ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے دفتر جمع کروائیں۔

(جاری ہے)

۔ قومی اسمبلی کی خواتین کی 14مخصوص نشستیں برائے صوبہ سندھ وصوبائی اسمبلی سندھ کیلئے مختص 29خواتین اور 9غیر مسلموں کی نشستوں کیلئے ترجیحی فہرستیں الگ الگ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کے دفتر جمع کروائیں۔ قومی اسمبلی کی خواتین کی 4مخصوص نشستیں برائے صوبہ بلوچستان وصوبائی اسمبلی بلوچستان کیلئے مختص 11خواتین اور3 غیر مسلموں کی نشستوں کیلئے ترجیحی فہرستیں الگ الگ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے دفتر جمع کروائیں۔

قومی اسمبلی کی خواتین کی9 مخصوص نشستیں برائے صوبہ خیبر پختوانخوا وصوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کیلئے مختص 22خواتین اور 3 غیر مسلموں کی نشستوں کیلئے ترجیحی فہرستیں الگ الگ صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا کے دفتر جمع کروائیں۔ قومی اسمبلی کیلئے غیر مسلموں کی 10مخصوص نشستوں کیلئے ترجیحی فہرستیں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشنز ،الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد سیکرٹریٹ کے پاس جمع کروائی جائیں گی۔