امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے دیر پائین کے دو قومی اور پانچ صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں ہر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا
جمعہ 1 جون 2018 21:29
(جاری ہے)
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ الیکشن آرہا ہے اور ہم اسے خوش آمدید کہتے ہیں، پارلیمانی نظام نے پانچ سال پورے کئے جوکہ خوش آئند ہے۔
یہ جمہوریت کے استحکام کی طرف پیش رفت اور نیک شگون ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے تمام نامزدگیا ں شفاف انداز میں کارکنان سے مشاورت اور آراء کے بعد کی ہیں۔ ضلعی شوریٰ ، صوبائی اور مرکزی پارلیمانی بورڈ ز میں ان ناموں پر بحث ہوئی ہے اور حقیقی جمہوری انداز میں ان ناموں کی منظوری دی گئی ہے۔ جماعت اسلامی حقیقی جمہوری جماعت ہے جس کا اعتراف ملکی اور بین الاقوامی ادارے کرتے رہے ہیں۔پلڈاٹ اور دوسرے اداروں کی سروے رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی داخلی جمہوریت کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ممبران اسمبلی کی تعداد کم ہے لیکن وہ ہمیشہ سب پر بھاری رہے ہیں، قانون سازی اور پارلیمانی معاملات میں دوسروں سے بڑھ کر کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی لوئر دیر میں مقبول جماعت ہے، ہم یہاں کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ جماعت اسلامی کے اوپر اعتماد کیا ہے ۔ یہ یہاں کے عوام کے اعتماد کا اظہار ہے کہ یہاں سے کامیاب ہونے والے امیدوار کرپشن سے پاک ہیں۔ 1970ء کے بعد جس تیز رفتار انداز سے ترقی ہوئی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، ہم دیر کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے جماعت اسلامی پر اعتماد کیا۔ جماعت اسلامی اور دیر کے عوام لازم و ملزوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں دیر لوئر کے دو قومی اور پانچ صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر جماعت اسلامی کلین سویپ کرے گی اور انشاء اللہ اپنی غیر معمولی کامیابی کی تاریخ کو جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیکولر اور لبرل جماعتوں کی وجہ سے ملک پر قرضوں کا بوجھ ہے، بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ ہے، صحت اور تعلیم کی سہولیات موجود نہیں، یہاں تک کہ پینے کے صاف پانی اور ٹریفک کے مسائل گزشتہ حکومتیں حل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کو اقبال اور قائد کے خوابوں کے مطابق ایک اسلامی ، فلاحی اور ترقیافتہ پاکستان بنائے گی۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
-
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.