اے این پی کا فاٹاانضمام پر 3جون کو جشن کا اعلان

جمعہ 1 جون 2018 21:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام فاٹا انضمام کی خوشی میں بروز اتوار مورخہ 3جون رات 10بجے کوہاٹی چوک میں مشعل بردار ریلی کا اہتما م کیا گیاہے ، جس میں اے این پی کے قائدین بھرپور شرکت کریں گے ،ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی نمک منڈی چوک میں اختتام پزیر ہو گی اور بعد ازاں نمک منڈی میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :