اے این پی کے انتخابی منشور کو حتمی شکل دے دی گئی، طباعت کا آغاز

جمعہ 1 جون 2018 21:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے منشور کمیٹی کا اجلاس آج باچا خان مرکز پشاور میںمنشور کمیٹی کے چیئرمین اور مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخارحسین کی زیرصدارت منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کمیٹی کے ممبران مرکزی نائب صدر بشری گوہر اورصوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایمل ولی خان شریک تھے۔اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے انتخابی منشور کے ڈرافٹ کا جائزہ لیا گیااور اسے حتمی شکل دے دی گئی ، انتخابی منشور فائنل کر کے طباعت کیلئے بھیج دیا گیا جبکہ چیئرمین میاں افتخار حسین طباعت مکمل ہونے کے بعد جلد از جلد پریس کانفرنس کے دوران منشور کے اہم نکات عوام کے سامنے لائیں گے ۔