قومی اسمبلی کا حلقہ این اے ون دوبارہ پشاور کو دینے کیلئے رٹ دائر

جمعہ جون 21:33

پشاور۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) قومی اسمبلی کا حلقہ این اے ون دوبارہ پشاور کو دینے کیلئے دائر درخواست پر ہائیکورٹ میں رٹ دائر کردی گئی ۔ قومی اسمبلی کے ممبر غلام بلور کی جانب سے سنگین خان ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر رٹ میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے رٹ کی سماعت جسٹس ارشد علی اور جسٹس عتیق شاہ نے کی رٹ میںموقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بغیر کسی وجہ کے حلقوں کے نام تبدیل کئے۔

(جاری ہے)

حلقہ بندیوں کا حلقے کے نام تبدیل کرنے سے کوئی تعلق نہیں۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون کی ایک الگ تاریخی حیثیت ہے۔ این اے ون سے سیاسی جماعتوں کے اہم رہنما الیکشن لڑ چکے ہیں۔ شہید بے نظیر بھٹو اور عمران خان بھی حلقہ این اے ون سے الیکشن لڑ چکے ہیں۔نئے حلقہ بندیوں میں الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کا حلقہ این اے ون چترال کو دیا ہے۔ قومی اسمبلی کا حلقہ این اے ون واپس پشاور کو دی جائے۔ فاضل بنچ نے الیکشن کمیشن سے اگلی سماعت پر جواب طلب کرلیا۔