گو رنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجوا نہ کی ڈاکٹراحمد یوسف الدرویش سے ملاقات

جمعہ جون 21:33

گو رنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجوا نہ کی ڈاکٹراحمد یوسف الدرویش سے ملاقات
لاہور۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) گو رنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجوا نہ نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے صدر ڈاکٹراحمد یوسف الدرویش سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ ملک میں تعلیم کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر اسلامک یونیورسٹی نے گورنر پنجاب کو تعلیمی پروگراموں اور تحقیقی منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا۔

گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کہا کہ سعودی عرب ہمارا بڑا بھائی ہے اور ان سے ہمارا خون کا رشتہ ہے ۔۔سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کی مدد کی ہی. انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کے لیئے ہماری جان بھی حاضر ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ اسلامک یونیورسٹی کا قیام پاکستان کے لیئے ایک نعمت سے کم نہیں اور انشااللہ جلد ملتان میں اسلامک یونیورسٹی کا کیمپس قائم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دین سے دوری کی وجہ سے معاشرہ انتشار کا شکار ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ دنیا وی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔۔ڈاکٹر احمد یوسف نے کہا کہ سعودی عرب کے عوام پاکستان کے ساتھ بہت محبت کرتے ہیں اور پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامک یونیورسٹی ہمارے لیئے باعث فخر ہے اور یہاں پوری دنیا سے لوگ حصول علم کے لیئے آتے ہیںاور پاکستان کے سفیر بن کر جاتے ہیں ۔

انہوں نے گورنر پنجاب کو بتایا کہ سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور نے مستحق افراد کی مدد کے لیئے اپنے افسران کو پاکستان بھجوایا ہے اور خصوصی طور پر کھجوروں کا تحفہ بھی بھجوایاہے۔ ڈاکٹر احمد یوسف الدرویش نے کہا کہ دسمبر میں اسلامک یونیورسٹی کا کانو وکیشن منعقد ہوگاجس میں آپ کو مہمان خصوصی مدعو کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی میں طب کے علاوہ باقی تمام شعبوں جن میں شریعہ ، اصول الدین اور سوشل سائنسزکی تعلیم دی جاتی ہے۔

گورنرپنجاب نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی پاکستان میں علم کے فروغ اور اسلامی تعلیمات کو روشناس کرانے میں اہم کر دار ادا کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قانون ، فقہ ، سوشل سائنسز و انجینئرنگ اور دیگر اہم شعبوں میں یونیورسٹی کے طلباء نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور فیکلٹی ممبران نے بھی درس و تدریس کا اعلیٰ معیار قائم کیاہے۔ انہوں نے اسلامک یونیورسٹی اور پنجاب کی یونیورسٹیوں کے مابین مشترکہ تعلیمی پراجیکٹ شروع کرنے کی اہمیت پر زور دیا ۔ گورنر پنجاب نے صدر اسلامک یونیورسٹی ڈاکٹر احمد یوسف الدرویش کو لاہور آنے کی بھی دعوت دی۔