الیکٹرانک ویزہ کی بدولت پاک تاجک سیاحت میں اضافہ ہو گا ، تاجک سفیر جو نو وشیر علی

جمعہ 1 جون 2018 21:36

راولپنڈی ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) پاکستان میں تاجکستان کے سفیر جو نو وشیر علی نے کہا ہے کہ تاجکستان پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تجارتی تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے، مختلف شعبوں خاص طور پر سیاحت کے شعبے کو ترقی دے کر دونوں ملکوں کے درمیان سیاحتی روابط کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے ،الیکٹرانک ویزہ اجرا سے پاک تاجک سیاحت میں اضافہ ہو گا ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ویزہ سہولت سے دونوں ملکوں کے سیاح اور ٹورز آپریٹرز فائدہ اٹھا سکیں گے۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے قائمقام صدر ناصر مرزا نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کی صنعت تیزی سے ترقی کر رہی ہے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کی جائیں اس کے ساتھ ساتھ تجارتی وفود کے تبادلوں میں حکومتی سطح پر سہولیات دی جائیں پاکستان ٹورزام کے ایم ڈی چوہدری عبدالغفور خان نے کہا کہ تاجکستان کی سیاحتی صنعت میں پاکستان کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں ۔

متعلقہ عنوان :