لیگی قیادت کارکنوں کو بھی عزت دے ،ہارون شیخ

جمعہ 1 جون 2018 21:36

راولپنڈی ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) چیئرمین آل پاکستان موٹرسائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن ایم اے ہارون شیخ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے اپنے پانچ سالہ اقتدار میں راولپنڈی میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جس کا کریڈیٹ میاں نواز شریف شہباز شریف اور مقامی مسلم لیگی قیادت کو جاتا ہے آئندہ الیکشن میں عوام مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے، قیادت کو اس پر بار بار غور کرنا چایئے کہ ووٹ کے ساتھ ساتھ کارکنوں کو بھی عزت دی جائے ،کارکن ہر پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں راولپنڈی کے کارکنوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ نا قابل براداشت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایم اے ہارون شیخ نے کہا کہ این اے 62سے قومی اسمبلی کیلئے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی بورڈ میں درخواست جمع کرا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکن نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہیں کارکن کسی بھی پارٹی کا اثاثہ ہوتے ہیں ووٹ اور کارکنوں کو عزت دی جانی چایئے۔