ڈکیتی، راہزنی اور فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائی، دو گینگ گرفتار ،اسلحہ ودیگر اشیاء بر آمد

جمعہ جون 21:36

راولپنڈی ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،راہزنی اور فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دو گینگ گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ،مال مسروقہ اور نقدی بر آمد کر لی ہے۔۔پولیس ترجمان کے مطابق نیو ٹائون سرکل میں حالیہ دنوں میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ کے بعد سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ، افضال احمد کوثر اور ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی محمد بن اشرف نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی نیو ٹائون سرکل پر مشتمل خصوصی ٹیم بنا کر ہدایات جاری کیں۔

دلاور بہادر گینگ میں دلاور بہادر ولد خالد بہادر گینگ لیڈر تھا جس کے ساتھ محمد علی ولد غوث محمد اور ساجد ریاض ولد محمد ریاض شامل تھے۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضہ سے دو موٹرسائیکل ، 5پسٹل معہ 25ضرب روند ، 12چھینے گئے موبائل اور 50,000روپے نقد برآمد ہوئے۔اس گینگ کے ملزمان نیوٹائون سرکل کے 24سے زائد مقدمات میں ملوث ہیں۔دلاور بہادر گینگ کے ملزمان نے راولپنڈی شہر کے دیگر تھانوں میں بھی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیاہے۔

ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ جن سے مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے ۔ دریں تھا نہ و یسٹریج پو لیس نے دن رات کی ان تھک محنت کے بعد 3 رکنی شفیق نامی گینگ، گرفتار کر لیا ۔ شفیق گینگ میںمحمد شفیق ولد چنن دین گینگ لیڈر تھا۔ جبکہ محمد عدنان ولد عبدالعزیز اور خرم شہزاد ولد چنن دین اس گینگ کا حصہ تھے۔ محمد شفیق اور خرم شہزاد آ پس میں سگے بھائی ہیں اور عدنان ان کا بچپن کا دوست ہے۔

ملزمان سے دو موٹر سائیکل ، 3پسٹل معہ 17ضرب روند، 6عدد موبائیل فون اور 30,000/-روپے نقد برآمد ہوئے۔ اس گینگ کے ملزمان کینٹ سرکل کی 12سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان نے کینٹ سرکل کے علاوہ راولپنڈی شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتیں کرنے کا بھی انکشاف کیاہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جن سے مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔

سٹی پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ راولپنڈی شہر میں حالیہ دنوں میں جاری سٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے پیش نظر فیلڈ افسران کو مزید وسائل مہیا کر دیے گئے ہیں ۔ مخصوص علاقوں میں پٹرولنگ میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح زیادہ کرائم والے علاقوں میں پولیس پکٹس بھی قائم کی گئی ہیں۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔راولپنڈی کی عوام کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ راولپنڈی پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے۔ اس بابت کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کر دیا گیا ہے۔جرائم کی بیخ کنی و روک تھام کے لیے مظبوط لائحہ عمل ترتیب دیا جا چکا ہے۔