سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل میں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارروائی جاری

کریک ڈائون میں 4,503 اڈے بند کر دیے،اب تک13,120 عطائیوںکے کاروبار سربمہر

جمعہ 1 جون 2018 21:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) سپریم کورٹ کی احکامات کی تعمیل میں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے فیصلے سے اب تک پنجاب بھر میں 3,210عطائیوں کے اڈے بندکردیے ہیں ،جبکہ349 9,علاج گاہوں پر چھاپے مارے گئے ہیں اور اعدادوشمار کے مطابق ان میں سے 2,360عطائیوں نے نئے کاروبار شروع کر دیئے ہیں۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے بھی 2,695علاج گاہوں پر چھاپے مارے ہیں اور کمیشن کے ایکٹ 2010ء کے تحت 1,293عطائیوں کے اڈے سربمہر کیے ہیں اور ان کی رپورٹیں کمیشن کو بھجواد ی ہیں۔

دونوں نے کل12,044علاج گاہو ں کی انسپیکشن کی اور4,503عطائیوں کے کاروبار بند کیے ہیں۔ مزید برآں کمیشن کو 1,655ڈی سیلنگ کی درخواستیں بھی موصول ہو چکی ہیں۔واضح رہے کہ پنجا ب ہیلتھ کیئر کمیشن نے جولائی 2015 ء سے اب تک 13,120سے زائد عطائیوں کے کاروبار سربمہر کیے ہیں۔

(جاری ہے)

مزیدبرآں شہر میں جاری کارروائی کے دوران کمیشن کی ٹیموں نے گزشتہ روز مزید44عطائیوں کے کاروبار بند کردیے،۔

جن میں24عام عطائی،10جعلی حکیم و جراح،پانچ جعلی دندان ساز ،چارلیبارٹریاں اورایک میڈیکل سٹورشامل ہیں۔ کمیشن کی ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں162علاج گاہوںپرچھاپے مارے اور44پرعطائی کام کرتے ہوئے پائے گئے،جن کے اڈوں کو بند کر دیاگیا۔مزید برآںجن عطائیوں کے اڈوں پر گزشتہ روزچھاپہ مارا گیا، ان میں سے 42نے عطائیت چھوڑ کر دوسرے کارروبار شروع کردیئے ہیں۔