یتیم ، بے سہارا بچوں کی مدد کرنے کیلئے کوئی دن مقر ر نہیں : عبدالعزیز عابد

الخدمت فائونڈیشن لاہور سمیت پاکستان بھر میں آرفن کیئر پروگرام کے تحت یتیم بچوں کی کفالت کر رہی ہے

جمعہ 1 جون 2018 21:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) صدر الخدمت فائونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابدنے کہا ہے کہ یتیم ، بے سہارا بچوں کی مدد کرنے کیلئے کوئی دن مقر ر نہیں جس کو جب اور جہاں موقع ملے ان کی مدد کی جا سکتی ہے ۔15 رمضان کا دن یتیموں کے لیے مقرر کرنے کا مقصد یہ نہیں کہ ہم صرف اسی دن ان کے لیے سوچیں یاان کی مدد کریں ۔ان خیالات کا اظہار 15 رمضان المبارک کو یوم یتامٰی ڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک ہمیں یتیموں اور ضرورت مندوں کے ساتھ حسن سلوک کا درس دتیا ہی. الخدمت فائونڈیشن لاہور بھر میں 700 سے زائد بچوں کی کفالت کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن کے انتخاب کا واحد مقصد لمحہ موجود میں یتیم بچوں کے حقو ق اور من حیث القوم معاشرے کی اجتماعی ذمہ داریوں کا شعور اجاگر کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

الخدمت فائونڈیشن لاہور سمیت پاکستان بھر میں آرفن کیئر پروگرام کے تحت یتیم بچوں کی کفالت کر رہی جس میں ان کی بڑھائی ، صحت و تعلیم سمیت دیگر ضروریات شامل ہیں ۔

ہر بچے کی ماہانہ کفالت 3500سو کے قریب ہیں جو مخیر حضرات کے تعائون سے پوری کی جا رہی ہے ۔ عبدالعزیز عابد نے شہر لاہور کے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ رمضان المبارک زیادہ سے زیادہ یتیم بچوں کی خوشیوں ان کی ضروریات کوپورا کرنا کیلئے الخدمت فائونڈیشن کے ساتھ تعاون کریں ۔ وقار)