لاہور ،ٹریفک حادثات میں دو خاندانوں کے 5افراد جاں بحق ،بچے ، خواتین سمیت 5زخمی

جمعہ 1 جون 2018 21:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) لاہور میں دو مختلف ٹریفک حادثات کے دوران دو خاندانوں کے 5افراد جاں بحق جبکہ 5زخمی ہوگئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق پہلا ٹریفک حادثہ کرول گاں کے قریب پیش آیا جہاں کچے راستے کی چڑھائی سے بے قابو ہو کر چارے سے لدی ٹرالی نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی۔ حادثے کے نتیجے میں باپ مختار، بیٹا احمد رضا اور خاتون سمیرا جاں بحق جبکہ 4افراد زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

دوسرا خوفناک ٹریفک حادثہ کاہنہ میں پیش آیا جہاں موٹرسائیکل تیز رفتاری کے باعث بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرائی۔ جس کے نتیجے میں 8سالہ بیٹا فیضان اور باپ علی رضا موقع پر جاں بحق جبکہ دادی شدید زخمی ہوگئی۔ دونوں واقعات میں متاثرہ خاندان عیدی دینے بیٹی کے گھر جارہے تھے۔ پولیس نے دونوں واقعات کی ضروری کارروائی کرکے میتیں ورثا کے حوالے کردیں تاہم حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ قیمتی جانوں کے ضیائع سے بچا جائے۔