گورنر سندھ نے نگراں وزیر اعلی سندھ کی تقرری کی سمری پر دستخط کر دئیے ، حلف برداری آج ہوگی

جمعہ 1 جون 2018 21:45

گورنر سندھ نے نگراں وزیر اعلی سندھ کی تقرری کی سمری پر دستخط کر دئیے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) گورنر سندھ نے نگراں وزیر اعلی سندھ کی تقرری کی سمری پر دستخط کر دئیے ۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمن کی سمری پر دستخط کردیئے۔

(جاری ہے)

سمری وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کی مشاورت کے بعد گورنر ہائوس بھیجی گئی تھی جو گورنر سندھ نے منظور کرکے دستخط کردیئے۔ نگراں وزیر اعلی کی تقریب حلف برداری آج گورنر ہاؤس میں منعقد ہوگی۔