ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سجاول سردار ریاض حسین لغاری کے زرعی ادویات، کھاد اور بیج کی دکانوں پر چھاپے

جمعہ 1 جون 2018 21:48

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) عوامی شکایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرون سردار ریاض حسین لغاری نے زرعی ادویات، کھاد اور بیج کی دکانوں پر اچانک چھاپے مارے اور لائسنس وزرعی ادویات کے معیار کی جانچ پڑتال کی ۔ اس موقع پر موجود ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر نے مختلف کمپنیز کے پراڈکٹس کے 22 سیمپل لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے ضبط کرلئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسپیشل مجسٹریٹ مختیارکار سجاول، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر، انسپکٹر سیڈ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرون سردار ریاض حسین لغاری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں اور زمینداروں سے ناانصافی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے متنبہ کیا کہ پیڈی مالکان غیر معیاری ادویات رکھیں گے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ دوسری طرف کسانوں اور عام شہریوں نے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :