2018کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی یقینی ہے، پیپلز پارٹی رہنماء

جمعہ 1 جون 2018 21:48

2018کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی یقینی ہے، پیپلز پارٹی رہنماء
حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) ڈویژنل صدر پیپلز پارٹی سردار سلیم حیدر خان امیدوار پی پی 2احمد خانزادہ نے کہا ہے چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی 2018کے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی عوام کو پہلے مایوس کیا نہ آئندہ کریں گے ۔پیپلز پارٹی غریبوں کی جماعت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواحی علاقے زیارت میں ممتاز خان ، تنویر خان ،سیٹھی ،فاضل ، جاوید اور دیگر کی پیپلز پارٹی مین شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر امیدوار پی پی 2احمد خانزادہ ،جنت گل خان ،ممریز خان اور دیگر معززین علاقہ موجود تھے سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ عوام کی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے ثابت ہو گیا ہے کہ عوام بلاول بھٹو زرداری کی قیادت کو پسند کرتے ہیں آنے والے انتخابات میں بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے ملک میں ایک بار پھر عوامی راج قائم کریگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت پیپلز پارٹی ہی کر سکتی ہے عوام کی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے حوصلے بلند ہوئے ۔اٹک میں کسی کے لئے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے امیدوار پی پی 2احمد خانزادہ نے کہا کہ سیاست میں آنے کا مقصد چھچھ کے عوام کے حقوق حاصل کرنا ہے تحصیل حضرو میں پیپلز پارٹی کو بڑی قوت بنایا جائے گا