پیپلز پارٹی ملک میں منصفانہ اور شفاف انتخابات کی خواہاں ہے، سیّد نیئر حسین بخاری

جمعہ 1 جون 2018 21:48

اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سیّد نیئر حسین بخاری کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں منصفانہ اور شفاف انتخابات کی خواہاں ہے، اس لئے وفاق اور سندھ میں جہاں پاکستان پیپلز پارٹی کی فیصلہ کن نمائندگی ہے وہاں نگران وزیراعظم اور نگران وزیراعلیٰ کی تقرری عمل میں آ چکی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا طرز عمل کبھی بھی سیاسی اور جمہوری نہیں رہا، یہی وجہ ہے کہ کے پی اور پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کی تقرری عمل میں نہیں آئی۔