الخدمت اسپتال ناظم آباد میں پہلی سیٹلائٹ فارمیسی کا افتتاح کردیا گیا

جمعہ جون 21:48

کراچی ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) الخدمت اسپتال ناظم آباد میں پہلی سیٹلائٹ فارمیسی کا افتتاح کردیا گیا۔ افتتاح جماعت اسلامی کے رہنماء حافظ نعیم الرحمان نے کیا۔ اس موقع پر الخدمت کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو راشدقریشی، ڈپٹی چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر اظہر چغتائی، ڈاکٹر ہمایوں فرح، ڈاکٹر طالب اقبال، جنرل منیجر عاطف احمد، ابو الاعلیٰ صدیقی بھی موجود تھے جبکہ ڈائریکٹر فارمیسی سید جمشید احمد، منیجر فارمیسی ضیاء ہاشمی، پروجیکٹ ہیڈ فارماسسٹ عمیمہ مزمل، ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر نصرت اقبال نے بھی خطاب کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سیٹلائٹ فارمیسی الخدمت کی بڑی کامیابی ہے، اس سے اسپتال میں داخل مریض اور ان کے لواحقین کی بڑی مشکل حل ہو گئی ہے، یقینا! یہ اقدام بڑی کاوشوں کا نتیجہ ہے جس کے ثمرات اسپتال میں داخل مریضوں کو حاصل ہوں گے۔

(جاری ہے)

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ الخدمت ہمارے لئے نیک شگون ہے، اس سے منسلک لوگ جہاں اپنے خاندانوں کی کفالت کا ذریعہ بن رہے ہیں، وہیںخدمت کے کام سے بھی منسلک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کی اچھی تربیت کی فکر ضرور کرنی چاہئے مگر آخرت کی بھی فکر کی جائے۔ انہوں نے اسپتال انتظامیہ کو فارمیسی کے قیام پر مبارکباد دی۔ سید جمشیداحمد نے کہا کہ این جی او ہونے کہ ناطے یہ بڑی کامیابی ہے۔ ضیاد ہاشمی نے فارمیسی سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ آخرمیں فارماسسٹ اور الخدمت کے تحت ایک معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت الخدمت کا عملہ اور مریض مختلف امراض سے متعلق فارماسسٹ سے فوری معلومات حاصل کر سکیں گے۔