جامعہ کراچی: بی اے ایل ایل بی (آنرز) سال اول ودوئم اور بی اے لاء سال اول ودوئم سالانہ امتحانات برائے 2017ء کے نتائج کا اعلان

جمعہ جون 21:48

کراچی ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق بی اے ایل ایل بی (آنرز) سال اول ودوئم اور بی اے لاء سال اول ودوئم سالانہ امتحانات برائے 2017 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیاہے۔نتائج کے مطابق بی اے ایل ایل بی (آنرز) سال اول کے امتحانات میں 62 طلبہ شریک ہوئے،60 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 02 طلبہ ناکام قرارپائے۔

(جاری ہے)

کامیاب طلبہ کا تناسب 96.77 فیصدرہا۔ بی اے ایل ایل بی (آنرز) سال دوئم کے امتحانات میں 38 طلبہ شریک ہوئے اور 38 ہی کامیاب قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 100.00 فیصدرہا۔بی اے لاء سال اول کے امتحانات میں 177طلبہ شریک ہوئے،86 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 91 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 48.59 فیصدرہا۔بی اے لاء سال دوئم کے امتحانات میں 68 طلبہ شریک ہوئے،48 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 20 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 70.59 فیصدرہا۔

متعلقہ عنوان :