مری اسلام آباد ایکسپریس موبائل ایجوکیشن یونٹ روڈ سیفٹی آگاہی مہم کا آغاز

جمعہ 1 جون 2018 21:48

مری ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) ڈی آئی جی موٹر وے محبوب اسلم کی خصوصی ہدایات پر مری اسلام آباد ایکسپریس موبائل ایجوکیشن یونٹ روڈ سیفٹی آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میںموبائل ایجوکیشن یونٹ نے سکولوں وکالجوں کے طلباء وطالبات کے علاوہ دینی درسگاہوں میں جاکر طلباء وطالبات کو ٹریفک قوانین کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور طلبا ء کو یہ بات باور کرائی گئی کہ ہمیشہ روڈ کراسنگ کیلئے اور ہیڈبرجزکا استعمال کیاجائے، مزید یہ کہ طلباء کو روڈکراسنگ سے متعلق نہ صرف معلومات دی گئیں بلکہ پریکٹیکل بھی کرایا گیا علماء،طلباء نے موٹروے پولیس کی اس کاوش کو سراہا اورشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔