عیدالفطر کے قریب آتے ہی پیشہ ور بھکاریوں کی بڑی تعداد ملکہ کوہسار پہنچ گئی

جمعہ 1 جون 2018 21:52

مری ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) عیدالفطر کے قریب آتے ہی ملک بھر سے پیشہ ور بھکاریوں کی بڑی تعداد ملکہ کوہسار پہنچ گئی جہاں ایک طرف وہ مری کے حسین اور دلفریب موسم میں سے لطف اندوز ہورہے ہیں تو وہاں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں روپے بھیک بھی وصول کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

مال روڈ سمیت دیگر سیاحتی مقامات اور بازاروں میں یہ پیشہ وربھکاری جہاں سیاحوں کیلئے کسی عذا ب سے کم نہیں ہیں وہاں تاجربھی ان کی وجہ شدید پریشانی سے دوچار ہیں تاہم تحصیل انتظامیہ اور مری پولیس اس سلسلہ میں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے عوامی ،سیاحتی اور سماجی حلقوںنے ان پیشہ وربھکاریوں کیخلاف فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :