کوئٹہ، الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کے حوالے سے کاغذات نامزدگی و دیگر مراحل کے حوالے سے الیکشن پروگرام جاری

جمعہ 1 جون 2018 21:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عام انتخابات کے حوالے سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے و دیگر مراحل کے حوالے سے الیکشن پروگرام جاری کردیا گیا اس ضمن میں ایسے تمام امیدواران جو خواتین یا غیر مسلموں کی مخصوص نشستوں سے انتخاب لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے کاغذات نامزدگی 2 سے 6 جون 2018ء تک متعلقہ ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کروائیں مزید برآں تمام سیاسی جماعتوں کو یاددہانی کرائی جاتی ہے کہ وہ خواتین وغیر مسلم کی نشستوں کے لئے ترجیحی فہرستیں 6 جون 2018ء تک الیکشن ایکٹ کی شق 104کے تحت متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کروائیں جس کی تفصیل درج ذیل ہے قومی اسمبلی کی خواتین کی 33 مخصوص نشستیں برائے صوبہ پنجاب وصوبائی اسمبلی پنجاب کے لئے مختص 66 خواتین اور 8 غیر مسلموں کی نشستوں کے لئے ترجیحی فہرستیں الگ الگ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے دفتر جمع کروائیں قومی اسمبلی کی خواتین کی 14 مخصوص نشستیں برائے صوبہ سندھ و صوبائی اسمبلی سندھ کے لئے مختص 29 خواتین اور 9 غیر مسلموں کی نشستوں کے لئے ترجیحی فہرستیں الگ الگ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کے دفتر جمع کروائیں قومی اسمبلی کی خواتین کی 4 مخصوص نشستیں برائے صوبہ بلوچستان و صوبائی اسمبلی بلوچستان کے لئے مختص 11 خواتین اور 3 غیر مسلموں کی نشستوں کے لئے ترجیح فہرستیں الگ الگ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے دفتر جمع کروائیں قومی اسمبلی کی خواتین کی 9 مخصوص نشستیں برائے صوبہ خیبرپختونخوا و صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کے لئے مختص 33 خواتین اور 3 غیر مسلموں کی نشستوں کے لئے ترجیحی فہرستیں الگ الگ صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا کے دفتر جمع کروائیں قومی اسمبلی کے لئے غیر مسلموں کی 10 مخصوص نشستوں کے لئے ترجیحی فہرستیں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشنز ‘ الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد سیکرٹریٹ کے پاس جمع کروائی جائیں گی ۔