حالیہ بنائی گئی مختلف حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار

بلوچستان ہائی کورٹ کا الیکشن کمیشن کو نئے سرے سے حلقہ بندیوں کو مرتب کرنے کا حکم

جمعہ 1 جون 2018 21:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) بلوچستان ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے حالیہ بنائی گئی مختلف حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نئے سرے سے حلقہ بندیوں کو مرتب کرنے کا حکم دیا ہے بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے مختلف آئینی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے بلوچستان صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 24کوئٹہ1، پی بی 25کوئٹہ2، پی بی26کوئٹہ3پی بی 27کوئٹہ4، پی بی 28کوئٹہ5، پی بی 29کوئٹہ6، پی بی 30کوئٹہ7اور پی بی 32کوئٹہ9کی موجودہ حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو فوری طور پر نئی حلقہ بندیوں کے لئے احکامات جاری کردیئے۔