شہباز شریف نے انتخابات کے لئے بلوچستان میں ٹکٹوں کے حصول کے لئے صوبائی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدی

جمعہ 1 جون 2018 21:52

شہباز شریف نے انتخابات کے لئے بلوچستان میں ٹکٹوں کے حصول کے لئے صوبائی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے 2018ء کے انتخابات کے لئے بلوچستان میں ٹکٹوں کے حصول کے لئے صوبائی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا مرکزی صدر میاں شہباز شریف کے دستخطوں سے جاری ہونے والے ٹوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین صوبائی صدر جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ ممبران میں نواب ثناء اللہ خان زہری ‘ سردار یعقوب ناصر ‘ جمال شاہ کاکڑ ‘ سیدال خان ناصر ‘ یونس لہڑی ‘ ملک رفیق ایوان ‘ امیر افضل مندوخیل ‘ نواب شمبوزئی شامل ہیں پارٹی کے صوبائی ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صوبائی پارلیمانی بورڈ ٹکٹوں کے حصول کے لئے درخواستیں وصول کرکے امیدواروں سے انٹرویو کرے گا ۔