کوئٹہ ،کسٹم حکام نے ایک درجن نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل اور دیگر سامان قبضہ میں لیکر متعدد نجی پٹرول پمپموں کو سیل کردیا

جمعہ 1 جون 2018 21:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) کوئٹہ کسٹم کے عملہ نے وفاقی ٹیکس محتسب کی خصوصی ہدایت پر کروڑوں روپے مالیت کی ایک درجن نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل اور دیگر سامان قبضہ میں لیکر متعدد نجی پٹرول پمپموں کو سیل کر دیا گیا کلکٹر کسٹم کوئٹہ اشرف علی نے وفاقی ٹیکس محتسب کی خصوصی ہدایت پر کوئٹہ کسٹم کے عملے کو واضح ہدایات جاری کیں کہ شہر میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور غیر ملکیوں نجی پٹرول پمپوں اور شورومز کے خلاف کارروائی کریں جس روشنی میں کسٹم کے عملے نے گزشتہ چند روز میں کارروائی کرتے ہوئے چیکنگ کے دوران ایک درجن قیمتی نان کسٹم پیڈ لگژری گاڑیاں اور کوئٹہ کے نواحی علاقوں سمیت دشت میں نجی پٹرول پمپوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 60 ہزار لیٹر سے زائد ڈیزل اور دیگر سامان قبضے میں لیا ہے ان پمپوں کے ذریعے کمزور کوالٹی غیر معیاری پیٹرول اور ڈیزل فروخت کیا جاتا تھا جو گاڑیوں کے لئے نقصان دے اور ماحول کو کرتا تھا کسٹم کی جانب سے وفاقی ٹیکس محتسب کی ہدایت پر اخبارات کے ذریعے تمام شورومز غیرقانونی کاروبار کرنے والے اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے تفصیلات مشتہر کی گئی تھیں جس کی روشنی میں یہ کارروائیاں کی جارہی ہیں اور آئندہ بھی جاری رہیں گی شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ کسٹم کے عملے کے ساتھ تعاون کریں۔