Live Updates

ہمارا مقابلہ پاکستان کی کرپٹ جماعتوں اور کرپٹ مافیا سے ہے،سردار یار محمد رند

تحریک انصاف نے ہمیشہ پاکستان اور پاکستان کی بقا کی بات کی ہے،بلوچستان کے کونے کونے میں جلسے کرکے اپنی مقبولیت اور عوام کی پاکستان تحریک انصاف سے محبت کو ثابت کریں گے،صوبائی صدر تحریک انصاف بلوچستان

جمعہ 1 جون 2018 21:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ پاکستان کی کرپٹ جماعتوں اور کرپٹ مافیا سے ہے پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ پاکستان اور پاکستان کی بقا کی بات کی ہے پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ھے جس نے مسلم لیگ ن کی کرپشن کو بے نقاب کیا اور پیپلز پارٹی کے روٹی کپڑا ، مکان کی حقیقت عوام کے سامنے لائی پیپلز پارٹی نے بلوچستان کو بے دردی سے لوٹا اور رہی سہی کسر مسلم لیگ ن نے پوری کردی پاکستان تحریک انصاف پورے بلوچستان سے الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گی اور ہم بلوچستان کے کونے کونے میں جلسے کرکے اپنی مقبولیت اور عوام کی پاکستان تحریک انصاف سے محبت کو ثابت کریں گے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف پورے پاکستان بالخصوص بلوچستان کی عوام کے حقوق کی بات کرتی ھے جب بھی بلوچستان کے ساتھ کوئی زیادتی یا کوئی ظلم ھوا ہمارے چیرمین عمران خان نے ہمیشہ بلوچستان کے عوام کی آواز اٹھائی ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف پورے صوبے سے کامیابی حاصل کرکے بلوچستان میں حکومت بنائے گی ان کا کہنا تھا قوم پرستوں نے ساڑھے چار سال اقتدار میں رہنے کے بعد بھی بلوچستان کو پسماندہ رکھا آج جو لوگ تعلیم دشمنی پر اتر آئے ھیں آنہوں بلوچستان کی عوام کے لئیے کیا کیا آج جب ان کے پاس اقتدار نہیں رہا تو انہیں بلوچستان میں افراتفری پھیلانے اور بردار اقوام کو دست و گریبان کرنے کروانے کے لئیے سازش کرنا یاد آگئی ھے بلوچستان میں رہنے والے پشتون، بلوچ آپس میں بھائی بھائی ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی عوام کو ہرگز مایوس نہیں کریگی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات