Live Updates

پنجاب میں تمام معاملات میں خود دیکھ رہا ہوں ، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے 4نام دیئے ہیں، فواد چوہدری کے پاس جو میسج آیا ہے وہ مجھے تاخیر سے ملا،نگران وزیراعلیٰ کے معاملے پر محمود الرشید کا ردعمل

جمعہ 1 جون 2018 22:01

پنجاب میں تمام معاملات میں خود دیکھ رہا ہوں ، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب محمود الرشید نے کہا کہ پنجاب میں تمام معاملات میں خود دیکھ رہا ہوں ، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے 4نام دیئے ہیں، فواد چوہدری کے پاس جو میسج آیا ہے وہ مجھے تاخیر سے ملا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نگران وزیراعلیٰ کے معاملے پر محمود الرشید نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے 4نام دیئے ہیں، تحریک انصاف نے ایاز امیر کا نام چوتھے نمبر پر تجویز کیا اور یا مقبول جان کے نام پر بھی قائم ہیں، پی ٹی آئی کی پارلیمانی بورڈ میٹنگ جاری ہے پنجاب میں تمام معاملات کو میں خود دیکھ رہا ہوں۔ فواد چوہدری کے پاس جو میسج آیا ہے وہ مجھے تاخیر سے ملا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات