ڈی آئی خان ،یار ک ، پہاڑ پور اور صدر پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی ساڑھے سات کلو چر س اور دیگر منشیات بر آمد کر لی

دوملز ما ن گرفتار کر لیا جبکہ پانچ ملز ما ن فرار ہو گئے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے

جمعہ 1 جون 2018 22:19

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) یار ک ، پہاڑ پور اور صدر پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی ساڑھے سات کلو چر س اور دیگر منشیات بر آمد کرکے دوملز ما ن کو گرفتار کر لیا جبکہ پانچ ملز ما ن فرار ہو گئے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے تفصیلا ت کے مطا بق در ابن پولیس نے گدھ نا لہ پر کارروائی میں ایک نامعلوم ملز م کو مشکو ک حالت میں دیکھ کر پکڑ نے کی کوشش کی تو وہ بھا گ گیا تاہم 1 کلو چرس اور 155 گرا م ہیروئن چھوڑ گیا پولیس نے منشیا ت قبضے میں لے لی صدر پولیس نے چہکا ن میں عنایت اللہ سکنہ بڈھ سے 1515 گرام چر س برآمد کر لی تاہم ملز م بھاگ گیا ، پہاڑ پور پولیس نے 1750 گرا م چر س برآمد کر کے ٹی رنگپور سے عطاء اللہ بلو چ کو گرفتار کر لیا دو سر ی کارروائی میں پرویز سے 75 گرا م چر س بھی برآمد کر لی یار ک پولیس نے وانڈ ہ کالی میں بشیر ولد اکبر کے گھر سے 1200 گرام چر س برآمد کر لی ملز م اس وقت گھر پر موجود تھا پولیس نے ان واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کر لی ہے

متعلقہ عنوان :