پشاور میں ہونیوالے پہلے پست قامت سپورٹس فیسٹول کے تاریخ کا اعلان کردیا گیا

فیسٹول 29جون کو طہماسٹیڈیم پشاور میںکھیلاجائیگا

جمعہ 1 جون 2018 22:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) صوبائی دارالحکومت پشاور میں ہونیوالے پہلے پست قامت سپورٹس فیسٹول کے تاریخ کا اعلان کردیا گیا،فیسٹول 29جون کو طہماسٹیڈیم پشاور میںکھیلاجائیگا،اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرپشاور جمشید بلوچ اور فلم اور ٹیلی ویژن کے چھوٹے قد کے بڑے فنکار زردادبلبل اور رحمت پر مشتمل وفدسے خصوصی ملاقات میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید خان بلوچ نے کہاکہ انکی بھر پور کوشش ہے کہ ضلع پشاور میں کھیلوں کو صحیح معنوں میں فروغ دیاجائے اور اس مقصد کیلئے نہ صرف پشاور بلکہ اسکے ملحقہ مضافاتی علاقوں میں کرکٹ ،والی بال،فٹ بال ،تھروبال،بیڈمنٹن ،ٹیبل ٹینس،اتھلیٹکس اور دیگر کھیلوں کے مقابلے تواتر کیساتھ منعقد کرکے نوجوانوں کو انکے دہلیز پر صحت مندانہ سرگرمیوں کے مواقع فراہم کئے اسکے ساتھ ہم نے خواجہ سراء کمیونٹی کیلئے بھی پاکستان میں پہلی مرتبہ سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیاجسے مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے بے حدسراہاہے اور اب پست قامت کے لوگوں کی تفریح کیلئے سپورٹس فیسٹول کے انعقاد کیا فیصلہ کیاہے جسمیں کرکٹ ،اتھلیٹکس ،تھروبال،چک بال،والی بال،بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس اور فٹ بال سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے کھیلے جائینگے ،اس موقع پر وفد کی قیادت کرنیوالے فلم اور ٹیلی ویژن کے نامور فنکار زردادبلبل نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس کام کی جتنی بھی تعریف کیاجائے وہ کم ہے کیونکہ آجکل کے دور میں لوگ چھوٹے قامت کے لوگوں کو ہر شعبے میں نظر اندازکیاجاتاہے تاہم ہمیں خوشی ہوئی کہ ڈی یس اوجمشید بلوچ نے چھوٹے قامت کے لوگوں کو یادکرتے ہوئے انکے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے اور انہیں کھیلوں کی جیسی صحت مندانہ سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کا اقدام اٹھایاہے جسے ہم قدر کی نگاہ سے دیکتھے ہیں۔