کے پی فوڈ اتھارٹی کی پشاور میں کاروائیاں، گیر معیاری گھی بنانے والی تین تین فیکٹریوں اور ایک بیکری کو سیل کر دیا

جمعہ 1 جون 2018 22:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) خیبر پختون خوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ریاض خان محسود کی خصوصی ہدایات پر صوبہ بھر میں ملاوٹی اشیا کے روزگار سے وابستہ افراد کے خلاف کاروائیوں کا آغا ز کرتے ہوئے پشاور میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد علی کی نگرانی میں فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے رات گئے پشاور میں کاروائی کرتے ہوئے تین فیکٹریوں اور ایک بیکری کو تالے لگادیے۔

ترجمان کے پی فوڈ اتھارٹی نے عطااللہ خان کے مطابق رنگ روڈ پر واقع گھی مل پر چھاپہ مارا گیا جہاں غیرمعیاری گھی سمیت دیگر برانڈز کا گھی بھی جعلی طور پر بنایا جاتا تھا جسے کے پی فوڈ سیفٹی ایکٹ قانون کے تحت سربمہر کیا گیا۔ ترجمان کا مذید کہنا ہے کہ کوہاٹ روڈ پر ایک جعلی مشروبات اور آئس کریم فیکٹری کو اس وقت تالے لگائے جب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے فیکٹریوں کے اہلکاروں کو غیر رجسٹرڈ اور جعلی مشروبات بناتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر لیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب گلبہار میں خوگ محل بیکری کے پروڈکشن یونٹ پر چھاپے کے دوران بیکری کی صفائی کا پول کھل گیا۔ ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بیکری یونٹ کو صفائی کی غیر یقینی صورتحال پر سربمہر کردیا گیا۔ ترجمان عطا اللہ خان کے مطابق اب تک رمضان کریک ڈان کے دوران صوبہ بھر میں سولہ سے زائد فیکٹریوں کو سیل کیا جا چکا ہے۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں واقع اپنے تمام دفاتر کو متعلقہ علاقوں کا پانی چیک کرنے کیلئے نمونے لینے اور کیمیائی اور طبی معائنے کیلئے متعلقہ لیبارٹیوں میں بھیجنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق تمام ڈویژنل اضلاع میں واقع دفاتر کو پی سی ایس آئی آر اور پی سی ایس ڈبلیو آر کے متعلقہ لیبارٹیوں میں پانی کے نمونے بھیجنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جبکہ پانی کے حوالے سے صوبہ بھر کی رپورٹ ایک مہینے بعد مرتب کی جائیگی۔