چارسدہ کے دو قومی اور پانچ صوبائی اسمبلی کے نشستوں پر انتخابی عمل کیلئے سرگرمیوں میں اضافہ ۔ 668پولنگ سٹیشن قائم ۔ 8لاکھ 81ہزار ووٹرز اپنے رائے دہی کا استعمال کرینگے

جمعہ جون 22:21

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) چارسدہ کے دو قومی اور پانچ صوبائی اسمبلی کے نشستوں پر انتخابی عمل کیلئے سرگرمیوں میں اضافہ ۔ 668پولنگ سٹیشن قائم ۔ 8لاکھ 81ہزار ووٹرز اپنے رائے دہی کا استعمال کرینگے ۔ تفصیلا ت کے مطابق ملک بھر کی طرح چارسدہ میں بھی دو قومی اور پانچ صوبائی سیٹوں پر 25جولائی کے انتخابی عمل کیلئے سرگرمیوں کا آغاز ہو چکا ہے ۔

یکم جون جمعہ کے روز سے مختلف ریٹرنگ آفسران کے دفاتر سے کاعذات نامزدگی کی وصولی شروع ہو چکی ہے اور 6جون تک کاعذات نامزدگی داخل کرائے جا سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ضلع بھر میں 668پولنگ سٹیشن قائم کئے ہیں جن میں 341مر د، 261خواتین جبکہ 66پولنگ سٹیشن کمبائنڈ ہوں گے ۔ ضلع کے دو قومی حلقوں اور پانچ صوبائی حلقوں کیلئے ریٹرنگ افسران کی تقرری کی گئی ہے جن میں این اے 23کیلئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ولی محمد اور این اے 24کیلئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج انعام اللہ وزیر ریٹرنگ آفیسر ہو نگے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح پی کے 56کیلئے سول جج قیصر خان ، پی کے 57کیلئے سول جج محمد حنیف ، پی کے 58کیلئے سول جج شوکت علی ، پی کے 59کیلئے سول جج حامد کمال اور پی کے 60کیلئے سول جج طارق عباس ریٹرنگ آفیسر ہو نگے۔ ضلع بھر کے 8لاکھ 81ہزار سولہ ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرینگے جن میں این اے 23کے 2لاکھ 40ہزار چھ سو دو مرد ووٹرز جبکہ ایک لاکھ 76ہزار 9سو 74خواتین ووٹرز اسی طرح این اے 24کے دو لاکھ ساٹھ ہزار 525مر ووٹر ز اور دو لاکھ 915 ہزار خواتین ووٹرز شامل ہیں۔