چارسدہ میں زبانی تکرار پر شہری قتل ، عمر زئی میں سگے چچا نے بیوی کی ایماء پر بھتیجے کو پھانسی دے دی

وحشی درندے نے بچے کو قتل کرنے کے بعد نعش گندے نالے میں پھینک دی، ملزم گرفتار

جمعہ 1 جون 2018 22:21

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) چارسدہ میں زبانی تکرار پر شہری قتل ۔ عمر زئی میں سگے چچا نے بیوی کی ایماء پر بھتیجے کو پھانسی دے دی ۔ ملزم گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق سٹی تھانہ چارسدہ کے حدود قاضی خیل میں زبانی تکرار پر مبینہ ملزمان ولایت ، ہدایت پسران کبیر اور شکیل ، عادل ، شاہ فیصل پسران ہدایت نے جاوید خان ولد شیر محمد پر اندھا دھند فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔

واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

(جاری ہے)

دوسرے واقعہ میں فرغون کے ایک پیرو کار نے اپنی بیوی کی ایماء پر 6سالہ بھتیجے نور اللہ ولد محمد نبی کو پھانسی پر چڑھا دیا۔ وحشی درندے نے بچے کو قتل کرنے کے بعد نعش گندے نالے میں پھینک دی۔ پولیس نے تین دن بعد سڑی ہوئی نعش گندے نالے سے نکال کر وخشی درندے کو گرفتار کر لیا۔ ملزم شیر بہادر ولد نیاز محمد سکنہ عمرزئی نے معصوم بچے کو قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ مقتول کے والد محمد نبی دادی نے میڈیا کو بتایا کہ وقوعہ کے روز ان کے چھ سالہ بیٹے نور اللہ دادی کے گھر سبزی لے کر گیا تھا اور واپسی پر چچا اور چچی نے گھیر کر یرغمال بنایا جس کے بعد اس کو قتل کرکے نعش گند ے نالے میں پھینک دی ۔