بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے زیراہتمام معذورافراد کی بحالی کیلئے نئے پراجیکٹ کا افتتاح

ایک ہزارمعذوروں کو مصنوعی اعضا،بیسا کی ،وئیل چیئرزاورسماعت کے آلات فراہم کیے جائیں گے معذورافرادبھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں۔،نھیںسہارادے کرچلنے پھرنے اورکام کاج کے قابل بنایاجاسکتاہے،عبدالسلیم مندوخیل

جمعہ جون 22:23

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے زیراہتمام پیٹرپ فائونڈیشن کے مالی تعاون سے معذورافراد کی بحالی کیلئے نئے پراجیکٹ کا افتتاح کیاگیا۔ جس کے تحت ایک ہزارمعذوروں کو مصنوعی اعضا،بیسا کی ،وئیل چیئرزاورسماعت کے آلات فراہم کیے جائیں گے۔افتتاحی تقریب سے مہمان خصوصی چیئرمین مونسپل کمیٹی عبدالسلیم مندوخیل تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئرپروگرام منیجرنعمت جان میریانی نے کہاکہ۔انھوں نے کہاکہ پیٹرپ کے مالی تعاون سے سرحدی علاقے میں سوشل موبلائزیشن کے ساتھ ساتھ صحت اورلائیوسٹاک کے منصوبوں پر کا م جاری ہے۔قمردین کاریزمیں آل سیزن مارکیٹ زیرتعمیرہے،جس کی تکمیل سے ہزاروں لوگ مستفید ہونگے۔تقریب سے سینئرپروگرام منیجرمحمدسراج غوری نے نئے پراجیکٹ کے خدوخال بیان کرتے ہوئے کہاکہ ژو ب میں معذروں کی شرح تین فیصدسے زائدہے۔

(جاری ہے)

ضلع میں تین ہزارسے زائدمعذروں کی نشاندہی کی جاچکی ہے۔بی آرڈی سی ای پی کے تحت ہریونین کونسل میں سولہ معذورافرادجبکہ پیٹرپ پراجیکٹ کے تحت ایک ہزارممعذورافراد کوچل فائونڈیشن کے تعاون سے مصنوعی اعضاء اورسمعی آلات فراہم کیے جائیںگے۔انھوں نے کہاکہ محکمہ بہبودآبادی کے ملکرمعذوروں کو سوشل سیفٹی نیٹ پروگرام سے منسلک کیاجائے گا۔

تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین عبدالسلیم مندوخیل اورقبائلی رہنماء حاجی لشکرلعوون نے کہاکہ دوردرازپسماندہ علاقوں میں عوام کی فلاح وبہبودکیلئے بی آرایس پی کے کروڑوں روپے کے منصوبوں سے لوگ مستفید ہورہے ہیں۔انھوں نے کہاکہ معذورافرادواقعی توجہ کے مستحق ہیں۔ان کی بحالی و معاونت کیلئے نئے منصوبے کا آغازخوش آئند ہے۔ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر شیرحسن باروزئی ،پروگرام آفیسرقطب مندوخیل نے شرکاء کو بی آرایس پی کے گزشتہ ایک دہائی کے منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ بی آرایس پی مختلف دوردرازپسماندہ علاقوں کے مختلف یونین کونسلوں میں سوشل موبلائزیشن، صحت، تعلیم،،انفراسٹرکچراوردیگرمنصوبوں پر کام کررہی ہے۔

جس سے لاکھوں لوگ مستفید ہورہے ہیں۔تقریب میں واحد شاہ ،یوسف خان،مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندوں اورصحافیوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :