چیف الیکشن کمشنرنے الیکشن کمیشن کا (کل) ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

حلقہ بندیوں اور لاہور ہائیکورٹ کے کاغذات نامزدگی بارے فیصلے سے متعلق معاملات پر غور کیاجائے گا

جمعہ 1 جون 2018 22:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) چیف الیکشن کمشنرنے الیکشن کمیشن کا (کل) ہنگامی اجلاس طلب کر لیا جس میں حلقہ بندیوں کے مسئلے اور لاہور ہائیکورٹ کی جانب کاغذات نامزدگی کالعدم کئے جانے کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر غور کیاجائے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ فوری طور سے منگوانے کا حکم دیا ہے ، فیصلہ ملنے کے بعد کمیشن فیصلے کے مضمرات کا جائزہ لے کر اس پرعمل در آمد کا حکم دے گا ۔الیکشن کمیشن حکام کے مطابق چیف الیکشن کمشنر (آج) ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ، اجلاس میں کاغذات نامزدگی کے مسئلے اور کی حلقہ بندیوں کا معاملہ زیر غور آئے گا ۔