سپریم کورٹ نے پی آئی سی میں ہارٹ وال کی خریداری میں بے ضابطگیوں پر نیب سے تفصیلی رپورٹ مانگ لی

جمعہ جون 22:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) سپریم کورٹ نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہارٹ وال کی خریداری میں بے ضابطگیوں پر نیب سے تفصیلی رپورٹ مانگ لی، کمشنر اوورسیز پاکستانی افضال بھٹی کو معطل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پی آئی سی میں بے ضابطگیوں کے کیس کی سماعت کی، ڈی جی نیب شہزاد سلیم نے پی آئی سی میں مبینہ کرپشن اور پی آئی سی بورڈ کے ممبر افضال بھٹی کی بطور اوورسیز پاکستانی کمشنر تقرر کی عبوری رپورٹ پیش کی، ڈی جی نیب نے بتایا کہ ہارٹ وال کی خریداری میں بے ضابطگیاں پائی گئیں، اچھی کارکردگی کے باوجود کرپشن بے نقاب کرنے پر کنٹریکٹ فارماسسٹ فریحہ مجید کو بدنیتی پر برطرف کیاچیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تنخواہ کی مد میں جتنے پیسے وصول کیے ہیں عدالت ایک ایک دھیلہ واپس لے گی، عدالت نے دو ماہ میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔