فوڈ اتھارٹی گھی اور تیل کے دوسری سہ ماہی سیمپلنگ شروع کرے گی،تمام خوردنی گھی اور آئل کمپنیوں کو نوٹسز جاری

جمعہ 1 جون 2018 22:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) فوڈ اتھارٹی گھی اور تیل کے دوسری سہہ ماہی سیمپلنگ شروع کرے گی،تمام خوردنی گھی اور آئل کمپنیوں کو نوٹسز جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی رواں سال دوسری بار خوردنی گھی اور تیل کی سیمپلنگ شروع کرے گی۔اس حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تمام گھی اور آئل کمپنیوں کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

نوٹس کے مطابق تمام کمپنیاں 11 جون تک پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈ آفس سے رابطہ کریں۔ معیار جانچنے کیلئے آئل اور گھی کے نمونہ جات 2 جولائی سے مارکیٹس سے اکٹھے کیئے جائیں گے علاوہ ازیں سیمپلنگ متعلقہ کمپنی نمائندے کی موجودگی میں کی جائے گی۔سیمپل کو 3 مختلف لیبارٹریوں سے چیک کرایا جائے گا۔ متعلقہ لیبارٹریز بھی پاکستان ایکریڈیشن کونسل اور آیہ ایس او 17025 سے تصدیق شدہ ہونگی۔کمپنی نمائندہ نہ ہونے کی صورت میں فوڈ اتھارٹی خودمختار طریقے سے نمونہ جات اکٹھے کرنے کی مجاز ہوگی۔

متعلقہ عنوان :