گرمی کی شدت میں اضافے سے بجلی کی طلب بڑھ گئی

لاہور میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ سے کئی علاقوں میں واسا کے ٹیوب ویل بند ہونے سے عوام پانی کو بھی ترسنے لگے ‘شارٹ فال میں اضافے سے لیسکو کو لوڈ مینجمنٹ میں مشکلات کا سامنا ‘ لاہور میں بجلی کی 8 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا

جمعہ جون 22:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) گرمی کی شدت میں اضافے سے بجلی کی طلب بڑھ گئی ‘لاہور میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ سے کئی علاقوں میں واسا کے ٹیوب ویل بند ہونے سے عوام پانی کو بھی ترسنے لگے ‘شارٹ فال میں اضافے سے لیسکو کو لوڈ مینجمنٹ میں مشکلات کا سامنا ‘ لاہور میں بجلی کی 8 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت بڑھتے ہی لیسکو کی بجلی کی طلب 4300 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی جبکہ لیسکو کو 3500 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے بجلی کی طلب و رسد کا فرق 800 میگاواٹ تک بڑھنے سے لیسکو کو لوڈ مینجمنٹ میں شدید مشکلات کا سامنا رہا، جس کے باعث 275 سے زائد فیڈرز کو کئی گھنٹے تک بند رکھا گیالیسکو نے لائن لاسز کے تناسب سے مختلف علاقوں میں 2 سے 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کیا ہے مگر شیڈول کے برعکس مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری رہاگلشن راوی، سمن آباد، راج گڑھ، شاہدرہ، کریم پارک، راوی روڈ، جوہر ٹائون اور نشتر ٹائون سمیت متعدد علاقوں میں کئی گھنٹے بجلی بند رہی واسا کے ٹیوب ویل نہ چلنے کے باعث علاقہ مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔