لائٹ آف بلوچ فٹبال کلب ڈی ایف اے سائوتھ کے زیراہتمام گبول پارک فٹبال اسٹیڈیم لیاری میں جاری

آل کراچی کے ای اجالا کپ رمضان المبارک فٹبال ٹورنامنٹ میں اصلاح بلوچ اورینگ بلوچ نے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

جمعہ 1 جون 2018 22:28

لائٹ آف بلوچ فٹبال کلب ڈی ایف اے سائوتھ کے زیراہتمام گبول پارک فٹبال ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) لائٹ آف بلوچ فٹبال کلب ڈی ایف اے سائوتھ کے زیراہتمام گبول پارک فٹبال اسٹیڈیم لیاری میں جاری آل کراچی کے ای اجالا کپ رمضان المبارک فٹبال ٹورنامنٹ میں اصلاح بلوچ اورینگ بلوچ نے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔،اصلاح بلوچ گولی مار نے غریب شاہ یونین ایف سی کو4-1 سے اور ینگ بلوچ نے صادر بریونین کو4-0 سے شکست دیکر فائنل ایٹ میں سیٹ کنفرم کرالی۔

سابقہ کراچی چیمپئن ماڑی پور بلوچ نی وہاب الیون کو پنالٹی ککس پر 4-3سے ہراکر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ سابقہ کراچی چیمپئن ماڑی پور بلوچ وہاب الیون کو پنالٹی ککس پر 4-3سے قابو کرکے پری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ رائونڈ32 کے میچ کا آغاز تیزرفتاری سے ہوا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے فاروڈز نے پہلے برتری حاصل کرنے کے لئے ایک دوسرے کے گول پر حملے شروع کئے ،لیکن فاروڈز نے جلدبازی کی وجہ سے گول اسکور کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

ہاف ٹائم میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے نصف درجن گول کے یقینی مواقع ضائع کرکے اپنی ٹیم کو برتری سے محروم رکھا۔ مقررہ وقت میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہنے کے بعد دونوں ٹیموں کو پنالٹی ککس دیں گئیں، جس میں ماڑی پور بلوچ نے وہاب الیون کو 4-3 سے مات دیکر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

ٹورنامنٹ کے پہلے پری کوارٹر فائنل مقابلے میں اصلاح بلوچ گولی مار نے غریب شاہ یونین ایف سی کو4-1 سے ٹھکانے لگاکر کوارٹر فائنل میں جگہ کنفرم کرالی۔میچ کے آغاز سے ہی اصلاغ بلوچ نے غریب شاہ یونین کے گول پر بھرپور حملے کئے اور کھیل کے تیسرے منٹ میں صغیر نے گول بناکر اپنی ٹیم کو میچ میں1-0 کی برتری دلوادی جس کو دو منٹ کے بعد فیضان نی5 ویں منٹ میں گول کرکے اصلاح بلوچ کی سبقت کو2-0 سے دگناکر کردیا۔

دو گول کے خسارے میں جانے کے بعد غریب شاہ یونین نے جوابی حملے میں کھیل کی20 ویں منٹ میں فہد نے گول کرکے ٹیم کے خسارے کو2-1 کردیا۔پہلے ہاف کے اختتام پر اصلاح بلوچ کی ٹیم2-1 سے جیت رہی تھی۔دوسرے ہاف میں اصلاح بلوچ کے فاروڈز نے عمدہ کھیل کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے میچ کا تیسرا گول37 ویں منٹ میں عرفان نے بناکر اپنی ٹیم کی برتری کو3-1 کردیا۔

میچ کا چوتھا گول صغیر نی48 ویں منٹ میں بناکر اصلاح بلوچ کو میچ میں4-1 سے سرخرو کرکے فائنل ایٹ میں پہنچا دیا۔دوسرے پری کوارٹر فائنل میں ینگ بلوچ نے صادر بریونین کو4-0 سے پچھاڑ کر کوارٹر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔کھیل کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل پیش کیا لیکن کوئی ٹیم بھی ٹیم پہلے سبقت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

پہلے ہاف کے اختتام پر دونوں ٹیموں بغیر کسی گول کے برابری کے ساتھ میدان سے باہر آئی۔ دوسرے ہاف میں ینگ بلوچ کی ٹیم نے صادربریونین کو آئوٹ کلاس کرتے ہوئے چار گول داغ کرمقابلہ4-0 سے جیت لیا۔ دوسرے ہاف کی34 ویں منٹ میں مرتضیٰ نے گول کرکے اپنی ٹیم کو میچ میں1-0 کی برتری دلوادی جس کو سات منٹ کے بعد مرتضیٰ نی41 ویں منٹ میں ایک اور گول کرکے اپنی ٹیم کی سبقت کو2-0 سے دگناکر دیا۔

ینگ بلوچ کی طرف سے میچ کا تیسرا گول47 ویں منٹ میں نوشاد نے کرکے اپنی ٹیم کی برتری کو3-0 کردیا۔کھیل کی50 ویں منٹ میں ینگ بلوچ کے عزیز نے گول کرکے اپنی ٹیم کو میچ میں4-0 سے سرخرو کردیا۔صادربریونین کی ٹیم کوئی گول اسکور نہ کرسکی۔میچ کے ریفری عبدالخالق،بشیر،ڈپٹی ریفریزغلام عباس،حیدر،رضوان،میچ کمشنر ماسٹر نذیر احمد، ابوبکر واجواور میڈیا کوآرڈینیٹر محمد سلیم سماء تھے۔#