گولی مار آزاد فٹبال کلب کے زیراہتمام بے نظیر پارک اولڈ گولی مار میں جاری آل کراچی اولڈ گولی مار سیون اے سائیڈ فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید چھ میچوں کا فیصلہ ہوگیا

جمعہ جون 22:28

گولی مار آزاد فٹبال کلب کے زیراہتمام بے نظیر پارک اولڈ گولی مار میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) گولی مار آزاد فٹبال کلب کے زیراہتمام بے نظیر پارک اولڈ گولی مار میں جاری آل کراچی اولڈ گولی مار سیون اے سائیڈ فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید چھ میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ ان میچز میں ماڑی پور بلوچ،پروانہ اسپورٹس ، نورانی اسپورٹس، لیاری بلوچ، مکران اسپورٹس اورشہباز محمڈن نے فتوحات سمیٹ لیں۔ ینگ تغلق، فرینڈز یونین،شبیر میموریل، اعظم نگر، کراچی ککرزاور گولی مار محمڈن کی ٹیموں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق پہلے میچ میں ماڑی پور بلوچ نے ینگ تغلق ایف سی کو 1-0سے قابو کرلیا۔ کھیل کے پہلے ہاف میں ماڑی پور بلوچ کی جانب سی16 ویں منٹ میں مبارک نے گول بناکر اپنی ٹیم کو میچ میں1-0 کی سبقت دلوادی۔ ہاف ٹائم میں ماڑی پور بلوچ کی ٹیم 1-0سے جیت رہی تھی۔

(جاری ہے)

دوسرے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول اسکور کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ ریفری کی اختتامی وسل پر ماڑی پور بلوچ کی ٹیم نی1-0 سے جیت اپنے نام کرلی۔

دوسرے میچ میں پروانہ اسپورٹس ویسٹ نے فرینڈز یونین کو پنالٹی ککس پر3-2 سے زیر کیا۔ میچ مقررہ وقت میں بغیر کسی گول کے برابررہا۔میچ کے آغاز میں ہوم ٹیم پروانہ اسپورٹس نے فرینڈز یونین کے گول پر حملے کئے لیکن پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے اختتام کو پہنچا۔ دوسرے ہا ف میں دونوں ٹیموں کے فاروڈز کو گول کرنے کی تین چار یقینی مواقع ملے لیکن ان پر فاروڈز گول اسکور نہ کرسکے مقررہ وقت میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہنے کے بعد دونوں ٹیموں کو پنالٹی ککس دیں گئیں جس میں پروانہ اسپورٹس نے درست نشانہ لگاتے ہوئے حریف فرینڈز یونین کو 3-2سے ہرانے میں کامیاب ہوگئی۔

تیسرے میچ میں نورانی اسپورٹس نے شبیر میموریل کو مقررہ وقت میں مقابلہ2-2 گول سے برابر رہنے کے بعد پنالٹی ککس پر 6-5سے ہرانے میں کامیاب ہوئی۔ ناکام سائیڈ شبیر میموریل کی جانب سی18 ویں منٹ میں ریاض نے گول کرکے اپنی ٹیم کو میچ میں1-0 کی برتری دلوادی۔جس کو کھیل کے 27ویں منٹ میں نورانی اسپورٹس کے حارث نے گول کرکے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔

پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں ایک ایک گول سے برابر تھیں۔ دوسرے ہاف میں ایک مرتبہ پھر شبیر میموریل کی ٹیم نی31 ویں منٹ میں سراج کے گول کی بدولت میچ میں 2-1کی سبقت حاصل کی جس کو صرف ایک منٹ کے بعد نورانی اسپورٹس کے عابد نی32 ویں منٹ میں گول بناکر مقابلہ2-2 گول سے برابر کردیا۔ میچ کی اختتامی وسل پر دونوں ٹیمیں 2-2گول سے برابری کے ساتھ میدان سے باہر آئیں میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے پنالٹی ککس کا سہارا لیا گیا جس میں نورانی اسپورٹس نے شبیر میموریل کو6-5 سے شکست دیدی۔

چوتھے میچ میں لیاری بلوچ نے اعظم نگر ایف سی کو3-1 سے مات دیدی۔ پہلے ہاف میں اعظم نگر کی طرف سے 7ویں منٹ میں اظہر علی نے گول کرکے اپنی ٹیم کو میچ میں1-0 کی برتری دلوادی جس کو لیاری بلوچ کی جانب سے زیب نی27 ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔ پہلے ہاف کے اختتام سے قبل لیاری بلوچ کی جانب سے سمیر نے 29 ویں منٹ میںگول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو میچ میں2-1 کی برتری دلوادی۔

وقفے میں لیاری بلوچ کی ٹیم 2-1سے جیت رہی تھی۔ دوسرے ہاف میں لیاری بلوچ کی جانب سے میچ کا تیسرا گول 36ویں منٹ میں سمیر نے بناکر اپنی ٹیم کو میچ میں3-1 سے سرخرو کردیا۔پانچویں میچ میںمکران اسپورٹس ویسٹ نے کراچی ککرز کو 3-0سے ہرادیا۔ مکران اسپورٹس نے ہوم کراوڈاور ہوم کنڈیشن کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کراچی ککرز کو دوران میچ کھل پر کھیلنے کا موقعہ نہیں دیا۔

مکران اسپورٹس کو 3ویں منٹ میں سمیر نے گول بناکر اپنی ٹیم کو1-0 کی سبقت دلوادی۔ جس کو کھیل کی19 ویں منٹ میں بلال علی نے گول کرکے اپنی ٹیم کی سبقت کو2-0سے دگنا کردیا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر مکران اسپورٹس کی ٹیم 2-0سے جیت رہی تھی۔ دوسرے ہا ف میں مکران اسپورٹس کی طرف سے تیسرا گول ارسلان نی34 ویں منٹ میں بناکر اپنی ٹیم کو میچ میں3-0 سے کامیابی دلوادی۔

کراچی ککرز کی ٹیم میچ میں کوئی گول اسکور نہ کرسکی۔چھٹے میچ میں شہباز محمڈن نے گولی مار محمڈن کو4-1سے ٹھکانے لگادیا۔ شہباز محمڈن کی جانب سے عابد نے تین گول بناکر اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ کھیل کے پہلے ہاف کی3 ویں منٹ میں گولی مار محمڈن کی جانب سے ثناء اللہ نے گول کرکے اپنی ٹیم کی سبقت کو 1-0کردیا۔ جس کو تین منٹ کے بعد شہباز محمڈن کی جانب سے میچ کی6 ویں منٹ میں عابد نے گول کرکے اپنی مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔

شہباز محمڈن کی طرف سے عابد نے مسلسل دو گول 16ویں منٹ اور 31ویں منٹ میں اسکور کرکے اپنی ٹیم کو میچ میں3-1 کی برتری دلواکر اپنی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی۔ میچ کا چوتھا گول مرزا نی36 ویں منٹ میں بناکر شہباز محمڈن کو4-1 کے اسکور ے فتح دلوادی۔ میچ کے ریفری شوکت شہکی، رضوان، وسیم پیر بخش، میچ کمشنر غلام محمد بلیدی ،یاسر اور میڈیا کوآرڈینیٹر محمد سلیم سماء تھے۔#