مسلم لیگ(ن) آئندہ حکومت بنانے کے لئے بھرپور تیاری کے ساتھ انتخابی میدان میں اترے گی، علی اکبر گجر

جمعہ 1 جون 2018 22:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ دھرتی کے لئے قائد نواز شریف کی خدمات پاکستان مسلم لیگ(ن) کی انتخابی کامیابی کی ضمانت بنیں گی ․ عوام کی شاندار ھمائت کے ساتھ وفاق اور چاروں صوبوں میں آئندہ حکومتیں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ہونگی․ قوم کی خدمت کی جو تاریخ میاں محمد نواز شریف کی سربراہی میں پاکستان مسلم لیگ(ن) نے رقم کی ہے اس کا مقابلہ کوئی سیاسی جماعت نہیں کر سکتی ہی․ عوام کی خدمت اور ملک کی ترقی کے شاندار منصوبوں کی بروقت تکمیل کی وجہ سے پاکستان مسلم لیگ ہر پاکستانی کے دل کی آواز بن چکی ہے