محکمہ اینٹی کرپشن سندھ نے سال 18۔2017 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

جمعہ جون 22:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) سندھ انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے سال2017-18 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق سال2017-18 میں 4262 درخواستیں موصول ہوئیں اور 55 سرپرائز وزٹ، 104 ریڈ اور 39 کامیاب ٹیرپ کئے گئے۔سالانہ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کے سال 2017-18 میں 174 ایف آئی آر کا اندراج ہوا جب کے 367 ایف آئی آر پر چالان پیش کئے گئے۔

1126 اوپن انکوائریز کا آغاز جب کہ 251 چالان کورٹ میں پیش کیے گئے۔

(جاری ہے)

کرپشن میں ملوث 26 ملزمان کو اینٹی کرپشن کورٹ سے سزائیں ہوئیں اور 66 مفرور ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ سال2017-18 میں چیئرمین اینٹی کرپشن علم الدین بلو کی کاوشوں سے اینٹی کرپشن اہلکاروں کی جوڈیشل اکیڈمی میں ٹریننگ ہوئی اور عوام کی شکایات کا اندراج آسان بنانے کہ لئے اینٹی کرپشن کمپلینٹ سیل بنایا گیا۔

2017-18 میں اینٹی کرپشن کمپلیکس، فارنزک لیب اور کیس مینیجمنٹ سسٹم اور ٹریننگ اسکول کی منظوری دی گئی جب کے سال2017-18 میں اینٹی کرپشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، اے ایس آئی اور کانسٹیبل کے رولز میں ترمیم کی گئی۔ ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر منصور علی وسان نے رپورٹ چیئرمین اینٹی کرپشن علم الدین بلو کو پیش کی۔#

متعلقہ عنوان :