بگ بینگ انٹر ٹینمنٹ کے نئے ڈرامے "بلا"کی تیاریاں مکمل، عید الفطرکے بعد پیش کیا جائے گا

جمعہ 1 جون 2018 22:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) بگ بینگ انٹرٹینمنٹ نے اپنے نئے پروجیکیٹ کی تیاریاں مکمل کرلیں، ڈرامہ ---"بلا"عید الفطر پر پیش کیا جائے گا، اس بات کا اعلان ڈرامے کی پروڈکشن ٹیم کی جانب سے میڈیا کے نمائندوں کے لیے خصوصی طور دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر کیا گیا، ڈرامے کے مرکزی کرداروںمیں اوشنا شاہ، بلال عباس خان، ساجد حسن ، ثمینہ پیرزادہ، اسد صدیقی اور مہربانو شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈرامے کی کہانی ایک سنکی عورت کی ہے جو کہ اپاہج ہے، اور اس کی اس کمزوری نے ہر ایک کی زندگی خراب کرکے رکھ دی ہے۔ ڈرامے میں اس عور ت کا کردار اوشنا شا ہ نے بڑی خوبصورتی سے نبھایا ہے۔ ڈرامے کی کہانی بے پناہ صلاحیتوں کے مالک رائٹر زنجبیل عاصم نے تحریر کی ہے جبکہ ہدایات بدر محمود نے دیں ہیں۔ ڈرامہ "بلا"عید الفطر کے بعد نجی ڈرامہ ٹی وی چینل سے نشر کیا جائے گا۔ #

متعلقہ عنوان :