ٹھٹھہ ،گھوڑاباری کے قریب سوزکی پک اپ الٹنے سے دو افراد جاں بحق ، 15 زخمی

جمعہ 1 جون 2018 22:31

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) گھوڑاباری کے قریب سوزکی پک اپ الٹنے سے دو افراد جاں بحق ، 15 زخمی تفصیلات کے مطابق بگھاڑ موری روڈ پر گھوڑا باری سے آنیوالی تیز رفتار سوزکی پک اپ ٹائر برسٹ ہونے سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو افراد سلیم ملاح اور انور ملاح ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ حادثے میں 15 افراد محمد شریف ملاح ، یعقوب ملاح ، عبدالرحمان ملاح ابراہیم ، علی محمد ، محمد جمن ، محمد اکرم ملاح ، محمد اشرف اور دیگر افراد زخمی ہوگئے ہیں دونوں ہلاک شدگان کا تعلق کراچی سے بتایا جاتاہے جن کوسول اسپتال مکلی سے علاج کرنے کے بعد مزید علاج کیلئے کراچی ریفر کیا گیا ہے