نوشہروفیروز،آم توڑنے پر نوجوان قتل

گائوں تگھیوسولنگی میں ایک باغ سے آم توڑنے کی تکرارپر سولنگی برادری دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم سے اللہ ڈونو سولنگی نامی نوجوان لاٹھیوں اور کلہاڑی کے وارکی تاب نہ سہتے ہوئے جاں بحق ہوگیا

جمعہ 1 جون 2018 22:31

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) آم توڑنے پر نوجوان قتل ،ٹھاروشاہ پولیس کے مطابق گائوں تگھیوسولنگی میں ایک باغ سے آم توڑنے کی تکرارپر سولنگی برادری دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم میں کلہاڑیوں، ڈنڈوں کاآزادنہ استعمال ہوا جس میں اللہ ڈونو سولنگی نامی نوجوان لاٹھیوں اور کلہاڑی کے وارکی تاب نہ سہتے ہوئے جاں بحق ہوگیا تصادم میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ،نعش اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے پولیس مزید تفتیش کررہی ہے،آخری اطلاع تک مقدمہ درج نہیں ہواہے۔

متعلقہ عنوان :