نہر بی آر بی میں نہاتے ہوئے 14سالہ ڈوب گیا

ماں بیٹے کی موت کے صدمے سے ہوش کھو بیٹھی

جمعہ 1 جون 2018 22:31

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) نہر بی آر بی میں نہاتے ہوئے 14سالہ بچہ دانش علی ڈوب گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ قلعہ کالر والا کے نواحی گائوں مالو کے کے رہائشی محنت کش سکندر حیات بھلی کا 14سالہ بیٹا دانش علی شدید گرمی کے باعث نہر بی آر بی میں مانگا پل کے قریب نہاتے ہوئے گہرے پانی میںچلے جانے کے باعث ڈوب گیا۔

(جاری ہے)

اور اس واقع کی ا طلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کے اہلکاروں کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ڈوبنے دانش علی کی نعش کی تلاش شروع کردی ۔

اور سر توڑ کوشش کرنے کے بعد دانش علی کی لاش نہر بی آر بی سے لونگ والا کے قریب سے مل گی۔جب متوفی دانش کی نعش اس کے گھر پہنچی تووالدین اپنے لخت جگر کی میت دیکھ کر صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے ماں بیٹے کی موت کے صدمے سے نیم پاگل ہوگئی ۔