پنڈی گھیب کے نواحی گاو،ْں کھوڑ میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا

جمعہ جون 22:34

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) پنڈی گھیب کے نواحی گاو،ْں کھوڑ میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا، واقعہ کو خود کشی کا رنگ دینے کی ناکام کوشش، مقتولہ تین کمسن بچوں کی ماں تھی، خرچہ کے معاملہ پر جھگڑا بیوی کی موت کی وجہ بن گیا، کھوڑ شہر کے سلطان ممارز کی بیوہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کے داماد تیمور حسین نے گزشتہ روز اسے فون پر بتایا کہ اس کی بیٹی ن۔

(جاری ہے)

ب نے پنکھے سے جھول کر خود کشی کر لی ہے جس پر وہ اپنے بھائیوں نواب خان، محمد خان اور بھتیجے امتیاز احمد کے ہمراہ اس کے گھر گئی تو دیکھا کہ اس کی بیٹی کی نعش فرش پر پڑی تھی اور چھت والے پنکھے کے ساتھ ایک کپڑا بندھا ہوا تھا جبکہ اس کی بیٹی کے گلے پر کوئی نشان بھی نہ تھے ساس نے اپنے داماد تیمور حسین پر الزام عائد کیا کہ اس نے میری بیٹی کو گلا دبا کر قتل کیا ہے وجہ عناد یہ ہے کہ دونوں میاں بیوی کے درمیان آئے روز خرچہ کے معاملے پر جھگڑا رہتا تھا پولیس نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب سے مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد مقدمہ درج کردیا۔

متعلقہ عنوان :