قلات کے عوام کو ترقی سے دوررکھنے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے،عرفان جان احمدزئی

گزشتہ 5سالوں سے عوامی نمائندوں نے قلات کے عوام کو ترقیاتی کاموں سے محروم کردیا ، کارنر میٹنگ سے خطاب

جمعہ 1 جون 2018 22:34

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) قلات کے عوام کو ترقی سے دوررکھنے والوں کا عوام کڑا احتساب کرے گزشتہ 5سالوں سے عوامی نمائندوں نے قلات کے عوام کو ترقیاتی کاموں سے محروم کردیا ہے ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر شہزادہ عرفان جان احمدزئی نے دشت مغلزئی اور دشت محمودمیں مختلف کارنرمیٹینگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرجتک سمالانی عمرانی مینگل قبیلے کے سینکڑوں لوگوں نے پرنس عرفان کریم کا 2018 کے الیکشن میں حمایت کااعلان کردیا انہو نے کہاکہ سابق ادوار میں میں نے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے جو منصوبے شروع کیے تھے آج بھی قلات اور منگچرکے عوام اس سے مستفید ہوریہیں میں نے سکول ہسپتال روڑز آبنوشی سمیت دیگرترقیاتی کام کئے اور آج بھی عوام اس سے فائدہ اٹھارہی ہے ہماری سیاست کا مقصد نفرتو ں کا خاتمہ اور برادر اقوام کو شیرشکرکرناہیں ہم سیاست کو عبادت سمجھ کرکررے ہیں عوام نے موقع دیاتو عوام کی مزیدخدمت کرینگے اس موقع پر میرجہانزیب جتک عبدالرحمن سرپرہ میرحفیظ شاہوانی فاروق مینگل نجیب مینگل محسن مینگل ودیگر بھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :