آفتاب شیر پائو کا معروف سکھ رہنماء سردارچرن جیت سنگھ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر تشویش کا اظہار

اقلیتی برادری کے حقوق اورجان و مال کا تحفظ ہرحکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، بیان

جمعہ 1 جون 2018 22:34

آفتاب شیر پائو کا معروف سکھ رہنماء سردارچرن جیت سنگھ کے قاتلوں کی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائونے پشاور کے معروف سکھ رہنماء سردارچرن جیت سنگھ کے قاتلوں کی تاحال عدم گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سے نہ صرف سکھ برادران بلکہ خیبر پختونخوا کے عوام میں بھی شدید بے چینی اور احساس عدم تحفظ بڑھ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کے حقوق اورجان و مال کا تحفظ ہرحکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے اور اس سلسلے میں اقلیتی برادری کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے فول پروف انتظامات ہونے چاہیے۔

انھوں نے کہاکہ مرحوم سکھ رہنماء کاقتل انسانیت سوز واقعہ تھا اور اس پر پوری پشاور ویلی افسردہ ہے اور ان میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ مقتول سکھ رہنماء چرن جیت سنگھ کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور ان کو عبرت ناک سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :