ڈاکٹر پروفیسر نعیم خان کو بلتستان یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا

جمعہ 1 جون 2018 22:34

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) بالاخر بلتستان یونیورسٹی کو وائس چانسلر مل گیا ، ڈاکٹر پروفیسر نعیم خان کو بلتستان یونیورسٹی کا اولین وائس چانسلرہونے کا اعزاز ، نوٹیفکیشن جاری ، نوزائیدہ یونیورسٹی بلتستان یونیورسٹی ایک عرصے سے وائس چانسلر کی منتظر تھی اور عوامی حلقوں سمیت طلباء و طالبات کی بڑ ی تعداد وائس چانسلر کے عہدے کی تعیناتی کے حوالے سے مطالبہ کرتی آ رہی تھی ، بلتستان یونیورسٹی کو بالااخر وائس چانسلر مل گیا اور پروفیسر نعیم خان کو وائس چانسلر مقرر کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ،پروفیسر نعیم خان کوتین سالوں کے لیے نوزائیدہ بلتستان یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقر ر کر لیا گیا ہے ، پروفیسر نعیم خان یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے اولین وائس چانسلر ہونگے ، عوامی حلقوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پروفیسر نعیم خان نوزائیدہ یونیورسٹی کا نظم و نسق بہترین اندا ز سے چلائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :