ْسیکرٹری تعلیم گلگت بلتستان کے عوام دوست کے فیصلے نے شگر کے تعلیم دشمن عناصر کے امیدوں پر پانی پھیر دیا ،نائب ناظم تعلیمات کے تبادلے کے لئے اپنائے گئے تمام حربوں کی ناکامی کے باعث تعلیم دشمن عناصر کے اوسان خطا ہوگئے

جمعہ 1 جون 2018 22:34

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) سیکرٹری تعلیم گلگت بلتستان کے عوام دوست کے فیصلے نے شگر کے تعلیم دشمن عناصر کے امیدوں پر پانی پھیر دیا ،نائب ناظم تعلیمات کے تبادلے کے لئے اپنائے گئے تمام حربوں کی ناکامی کے باعث تعلیم دشمن عناصر کے اوسان خطا ہوگئے ،ڈی ڈی شگر کے ٹرانسفر کیلئے مختلف حربے استعمال کرنے لگے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کی جانب سے محکمہ تعلیم میں کی جانے والے بین الصوبائی تبادلے اور تقریری میں فرزند شگر محمد نذیر کو ضلع کھرمنگ سے شگر تبادلہ کیا تھا جس کے بعد تعلیم دشمن عناصر نے ان کے تبادلے کے لئے دن رات ایک کیا ہوا ہے بتایا جاتا ہے کہ ضلع کھرمنگ سے نذیر شگری کے تبادلے پر کھرمنگ کے عوام نے افسوس کااظہار کیا تھا کیونکہ ایک ماہر تعلیم اور قابل آفیسر ہونے کے ناطے انہوں نے محکمہ تعلیم میں تبدیلی لانے اور فرسودہ نظام تعلیم کے خاتمے کے لئے جو اقدامات اٹھائے تھے کھرمنگ کے عوام اب بھی ان کے تعلیم دوست فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد نذیر نے محکمہ تعلیم شگر کی نظامت سنبھالتے ہی انہوں نے شگر کے کونے کونے میں موجود سکولوں کے دورے کئے اور ان سکولوں کو درپیش مسائل کے خاتمے کے لئے اقدامات اٹھانے کے ساتھ ساتھ شگر میں معیار تعلیم کو عام کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے اور پہلی بار بروقت کتابیں پہنچا کر طلبہ کا وقت ضائع ہونے سے بچا لیا اور جن اساتذہ کے ساتھ ناانصافی ہورہی تھیں ان کو ان کا حق دیدیا جس پر اساتذہ کے ساتھ ساتھ شگر کے عوام نذیر شگری کی ان تعلیم دوست اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ نائب ناظم تعلیمات کی جانب سے شگر میں معیاری تعلیم عام کرنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے خفا ہوکر تعلیم دشمن عناصر ان کے تبادلے کے لئے سرگرم ہوگئے اور انہوں نے وزیر تعلیم تک ان کی شکایت کردی تاہم سیکرٹری تعلیم گلگت بلتستان کی جانب سے شگر کے عوام کے جذبات کی قدر کرتے ہوئے ان کے مجوزہ تبادلے کو رد کردیا جس کے باعث ان تعلیم دشمن عناصر کے امیدوں پر پانی پھیر گیا ہے جس کے باعث انہوں نے کسی اور انداز میں اساتذہ کے ذریعے سے ان کے خلاف منفی پروپیگنڈے شروع کردئیے ہیں باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ان عناصر کو بعض مذہبی اور سیاسی شخصیات کی پشست پناہی حاصل ہے کیونکہ چند مذہبی اور سیاسی شخصیات کو علاقے سے اپنا مفاد عزیز ہے اسلئے ان کے مفادات کو پہنچنے والی ٹھیس کی وجہ سے یہ عناصر ڈی ڈی شگر کے خلاف ہوگئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :